پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہریوں کا شدید ردِعمل؛ مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہریوں کا شدید ردِعمل؛ مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے نہ صرف روزمرہ سفری اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست بوجھ صارفین پر پڑے گا۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔