شہریوں کا مطالبہ: مہنگائی کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

شہریوں کا مطالبہ: مہنگائی کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مزید قیمتیں کم کرے۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد قیمت 327.62 روپے سے گھٹ کر 325.92 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف معمولی کمی سے روزمرہ اشیاء اور سفری اخراجات میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ مہنگائی کا براہِ راست اثر دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں مزید کمی کرنی چاہیے، تاکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی آسکے۔