یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں میں فی لیٹر 1 روپے 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

ممکنہ اضافے کی تفصیل:
پیٹرول: 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع۔
لائٹ ڈیزل آئل: 1 روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع۔
مٹی کا تیل: 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع۔
ذرائع کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر کے پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔ بعد ازاں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا آج ہی حتمی اعلان کرے گی۔یاد رہے کہ پندرہ روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔