پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، عوام پر مزید بوجھ کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، عوام پر مزید بوجھ کا امکان

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 24 پیسے، ڈیزل میں 4 روپے 49 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کے تیل میں 5 روپے تک کا اضافے کا امکان ہے۔پاکستان میں قیمتوں کا تعین اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کرے گا، اور وزیر اعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک ہوگا۔ اس سے قبل 15 دن پہلے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ 1 جنوری 2025 کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نیا سال شروع ہوا تھا۔ اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔