پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 1.60 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے، جس سے برینٹ آئل کی قیمت 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.64 ڈالر کے اضافے سے 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا تعین رواں ماہ کی 31 اگست کو متوقع ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیار کر کے حکومت کو بھیجے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے تحت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔