پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین پر سخت کارروائیاں، رواں سال 58 لاکھ سے زائد چالان

پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین پر سخت کارروائیاں، رواں سال 58 لاکھ سے زائد چالان

پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں 48 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 11 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 45 ہزار 881 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6 ہزار 871 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ضبط کر لیے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے مؤثر ریکوری یقینی بنانے اور ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔