پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں: رواں سال 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز، 51 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار

پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں: رواں سال 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز، 51 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار

ویب ڈیسک: موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 58 ہزار 681 کومبنگ آپریشنز انجام دیے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، دہشتگردوں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کا خاتمہ تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق:
19 لاکھ 72 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔
9 ہزار 612 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
51 ہزار 268 اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے۔
21 ہزار 424 عدالتی مفرور اور 12 ہزار 507 عادی مجرمان بھی پولیس کی گرفت میں آئے۔
بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد:
پنجاب پولیس نے کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مندرجہ ذیل اسلحہ برآمد کیا:

209 رائفلز
1499 پستول
168 بندوقیں
بڑی تعداد میں گولیاں
پولیس مقابلوں کے نتائج:
پولیس مقابلوں میں 278 خطرناک مجرمان ہلاک ہوئے۔404 زخمی جبکہ 375 کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ان آپریشنز کے دوران 10 پولیس اہلکار شہید اور 56 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان کا بیان:
ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے فرضی مشقیں اور ریہرسل بھی کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرموں کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔