غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب میں کارروائیاں دوگنی، 4 لاکھ سے زائد ڈرائیور چالان

غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب میں کارروائیاں دوگنی، 4 لاکھ سے زائد ڈرائیور چالان

پنجاب میں ٹریفک پولیس نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کر دی ہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت برتنے پر 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کارروائیوں میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، جن سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مؤثر قانون نافذ کرنے اور بھرپور کارروائیوں کی بدولت گزشتہ دو ماہ میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔محمد وقاص نذیر نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔