ن لیگ مسائل کا حل مذاکرات کے بجائے طاقت کے ذریعے نکالنا چاہتی ہے،جلسہ سے خطاب
چناری (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ، سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جو مسائل کا حل مذاکرات کے بجائے طاقت کے ذریعے نکالنا چاہتی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو تمام معاملات کا سیاسی، جمہوری حل نکال سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم ویلی کے علاقہ گوجربانڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دیوان علی خان چغتائی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ میں سابق چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری مرتضیٰ ستی، ندیم افضل چن ،ہمایوں خان، ارم فاطمہ، شوکت جاوید میر، صدر پیپلز لائرز فورم سندھ قاضی بشیر فاروقی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاقی ،مقامی قیادت، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل ہے کہ وہ پرامن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف آئے، اپنے آپ کو تخریب کاروں، شرپسندوں، پاکستان مخالف عناصر سے الگ رکھے تاکہ آزاد کشمیر میں مزید خون خرابہ نہ ہو