نیک نیتی سے ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا، باربارکوشش کی معاہدے پرعمل کیا جائے آج بھی ہماری کوشش ہے ماضی کے زخموں کوبھلایا جائے:رہنما پی پی
پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، پیپلز پارٹی کومریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے:وزیراطلاعات پنجاب
پہلا انٹرو
لاہور(سپیشل رپورٹر)مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے یہ کہنا زبان بند اورہاتھ توڑدوں گی لہجہ مناسب نہیں ہے۔لاہور میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے بحرانوں کا شکاررہا ہے، ہردورمیں بحرانوں سے نمٹنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے ا یسے سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جوہماری دانست میں مناسب نہیں، یہ ہماری رائے ہے کسی کومشورہ نہیں، ہم نے نیک نیتی سے مسلم لیگ(ن)کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا،ہم نے باربارکوشش کی لکھے گئے معاہدے پرعمل کیا جائے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ لکھے گئے معاہدوں پرکچھ پرعمل اورکچھ پرنہیں ہوا،اس کے باوجود ہم نے حکومت کوسپورٹ کیا،آج بھی ہماری کوشش ہے کہ ماضی کے زخموں کوبھلایا جائے،کچھ ایسے سوال اٹھائے گئے جن کا جواب ضروری ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)جمہوری طریقے سے تنقید کرے لیکن ماضی والالہجہ استعمال نہ کرے، حالیہ سیلاب بڑا خوفناک تھا بہت تباہی ہوئی،جہاں اچھا کام وہاں تعریف جہاں کوئی اچھا کام نہیں وہاں تنقید کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور:یہ توہمارا جمہوری حق ہے،اگرہم رائے دیتے ہیں تواس پرسیخ پا ہوجاتے ہیں،کہا گیا جوانگلی اٹھیگی اسے توڑدیں گے
دوسرا انٹرو
لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد ملک میں استحکام اور ترقی کی سمت میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ایک انٹرویومیں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے۔ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔عظمی بخاری نے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، لیکن اب پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے