قمرزمان کائرہ ن لیگ سے گلے شکوے

 ن لیگ پاور شیئرنگ پرعمل نہیں کررہی ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے،کارکن سوال کرتے ہیں :قمر زمان کائرہ 

 لاہور (خصوصی رپورٹ )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب حکومت بنی تو پاورشیئرنگ فارمولے کے تحت معاہدہ ہوا تھا جس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، حکومت ہمارے ووٹوں پر کھڑی ہے، ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کا سٹرکچر ایسا نہیں کہ قیادت پر کوئی ناجائز دبا وٓڈالے، جب حکومت بنی تو ہم نے سی ای سی کی اجازت سے ن لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ کا فارمولا بنایا، اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، ہمارے تحفظات دور نہیں ہورہے۔پیپلزپارٹی کے کارکن قیادت سے سوال کرتے ہیں کہ معاہدے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہورہا؟ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے جو طے شدہ ہیں۔ملک بحرانوں کا شکار ہے، پیپلزپارٹی کوئی نیا ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہتی۔ کوشش ہے تلخی کے بغیر معاملہ حل ہوجائے۔ مولانا فضل الرحمن کا مدارس معاملے پرشکوہ درست ہے، بلاول بھٹو نے مولانا سے ملاقات میں کہا آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔ بلاول وعدے کے مطابق تحفظات دور کرینگے۔