ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم موجود ہے:قمرزمان کائرہ

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے  ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم بھی موجود ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا  کہ  دوسری جنگِ عظیم کے بعد پاکستان معرضِ وجود میں آیا ، بدقسمتی سے دنیا میں جابر حکمراں آج بھی موجود ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم بھی موجود ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا  کہ دنیا کو  پھر 40 کی دہائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔