ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز سمیت بحری صلاحیتوں کو ہدف بنایا گیا : سینیٹ کام ‘ایر ان پر بھرپور حملہ کریں گے، انہیں بری طرح مار پڑے گی:ٹرمپ
مشرقِ وسطی میں جنگ نے نیا رخ اختیار کر لیا، مصر کی بندرگاہ پر دھماکہ، 2 جہازوں میں آگ لگ گئی ‘ عملے کو بحفاظت نکال کر آگ پر قابو پا لیا گیا
واشنگٹن، تہران(آئی این پی )امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے اس نے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں، حملوں میں پاسداران انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کم ازاکم تین افراد جاںبحق ہوگئے ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ کام نے جاری بیان میں بتایا کہ فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات پر حملے کیے گئے، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز سمیت بحری صلاحیتوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔کویت نے دعوی کیا ہے ایران نے ایک چینی کمپنی کی عمارت کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی کا کہنا ہے کہ ایران نے ملک کے شمالی حصے میں واقع ایک چینی کمپنی کی عمارت کو نشانہ بنایا‘دریں اثناء مشرقِ وسطی میں جاری جنگ مزید شدت اختیار کر گئی اور اس کے اثرات اب مصر، عراق اور بحیرہ احمر تک پھیلنے لگی، مصر کی بندرگاہ دمیاطہ میں بھی دھماکے سنے گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی دمیاطہ بندرگاہ پر قدرتی گیس لوڈ کرنے والے علاقے میں ایک ڈرون حملہ ہوا، جس میں ایک امریکی ملکیت کے فلوٹنگ اسٹوریج ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جو بعد میں قریب موجود ایک دوسرے جہاز تک پھیل گئی۔برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری کے مطابق دونوں جہازوں کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا اور بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا