سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے کہا ہے سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی ہے جس سے پاکستان پر فوری ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اس سال اپریل میں حاصل کیے تھے، یہ قرض سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ماہ کیلئے دیا تھا، جس سے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ادائیگیاں کی تھیں۔اس قرض کے رول اوور ہونے کی وجہ سے رواں برس پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئیں، غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی سے نصف ارب ڈالر کی کمی آئی۔