وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ‘ چند گھنٹے قیام کے بعد واپسی

دورہ سعودی عرب شہبازشریف کی ولی عہد سے اہم ملاقات
 مکہ کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز اور دیگر حکام نے استقبال کیا‘وزیراعظم اور ولی عہد کی ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سکیورٹی کے مسائل اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
جدہ(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم  شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔۔ جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز ، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل  سید مصطفی ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا‘وزیراعظم نے  سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کیا جس کے بعد وطن واپس آگئے‘ ملاقات  میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ ۔سرکاری ذرائع کے مطابق  اس دورے سے پاکستان کے سفارتی میدان میں مثبت کردار کی عکاسی ہوتی ہے اور اسلام آباد اس کردار کو جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے