سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل سہولت دے گا

5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، 2 ارب ڈالر دسمبر اور 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جبکہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی  آئل فیسیلٹی دے گا۔  سعودی آئل فیسیلٹی 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔  حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے، سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ سہولت 28 ارب 37 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔