10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈیپازٹ اور تیل کی سہولت دیدیں پاکستان کی سعودی عرب سے درخواست

پاکستان نے  طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 درخواستیں کر دیں‘ ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی گئی 
اسلام آباد (آئی این پی) مشرق وسطی میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے اہم اقدامات کرتے ہوئے سعودی عرب سے طویل المعیاد اقتصادی تعاون کے لیے رجوع کر لیا۔ ایک ٹی وی چینل  کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 درخواستیں کر دیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت سے ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ اس کی مدت میں اضافہ کرنا، بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم 10 ارب ڈالر کی سکیورٹائزیشن کرنا اور دیگر امور شامل ہیں۔