سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے سعودی عرب کیساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے ، سعودی عرب کے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے موخر ہوگیا ہے، سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کیساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے