ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، برآمد اور درآمد پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے:وفاقی وزیر رانا تنویر

ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، برآمد اور درآمد پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے:وفاقی وزیر رانا تنویر

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، برآمد اور درآمد کے حوالے سے پیدا کیا جانے والا تاثر غلط ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران رانا تنویر کا کہنا تھا کہ چینی پہلی بار درآمد نہیں کی جارہی، پچھلے 10 سالوں میں بھی چینی کی برآمد اور درآمد ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چینی کا سرپلس ذخیرہ موجود تھا جس کی بنیاد پر برآمد کا فیصلہ کیا گیا۔رانا تنویر نے بتایا کہ برآمد کے وقت چینی کی قیمت 138 روپے فی کلو اور عالمی مارکیٹ میں 750 ڈالر فی ٹن تھی، اس وقت فیصلہ کیا گیا تھا کہ قیمت 140 روپے سے اوپر نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں، شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزراء، شراکت داروں اور صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔ گزشتہ سال 6.8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار ہوئی تھی اور 8 لاکھ ٹن اوپننگ اسٹاک بھی دستیاب تھا۔