ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے: شیخ وقاص اکرم

ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے پاکستان کے معاملات میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی، درست نہیں ہے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں نئی انتظامیہ کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی، جس سے خطے کی صورت حال میں بہتری متوقع ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور گورنر کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورنر کو کرم کے معاملے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے، کیونکہ جب حالات بہتر ہو رہے ہوتے ہیں، بعض عناصر ان کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو انتخابات کے دوران اور نہ ہی ان کے بعد پی ٹی آئی کا کوئی وفد گورنر کے پاس گیا۔