وفاقی وزیر رانا تنویر: پی ٹی آئی بامقصد مذاکرات چاہے تو حکومت تیار ہے

وفاقی وزیر رانا تنویر: پی ٹی آئی بامقصد مذاکرات چاہے تو حکومت تیار ہے

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور بامقصد بات چیت چاہتی ہے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانات میں سنجیدگی کم اور تضاد زیادہ نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی اور معیار کی بہتری کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی پیشکش
اس حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر اور گھر مذاکرات کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور سیاسی معاملات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔