شہریوں سے لاکھوں کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شادباغ میں رفاقت سے 1 لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں حارث سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ میں فردوس سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون سے لیاقت اور فیملی سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں ریحان سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں الطاف سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں شاہد سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس، فیصل ٹائون اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ،نشتر کالونی اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔