شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ہڈیارہ میں کوثر سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں بابر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،مستی گیٹ میں الطاف سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون,ریس کورس کے علاقے میںرحمان سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں شہباز سے 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، لاری اڈا اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔