زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں میں الطاف سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون۔گوالمنڈی میں جمشید سے 2لاکھ 15 یزار روپے اور موبائل فون۔مزنگ میں یعقوب سے 2لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ریس کورس میں خرم سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون۔نصیر آباد میں بابر سے 1لاکھ 75 ہزار نقدی اور موبائل فون،ٹاون شپ میں حنیف سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹاون اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا لیاقت آباد اور مسلم ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔