جنوبی چھاونی اور ستوکتلہ سے گاڑیاں ،ساندہ مناواں اور بادامی باغ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سندر میں فرہاد سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں الیاس سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں صغیر سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,باغبانپورہ میں شاہد سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں حفیظ سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ساندہ مناواں اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔