نان سٹاپ ڈاکے ،پولیس تماشائی

ستوکتلہ اور ریس کورس سے گاڑیاں ، بھاٹی ، ساندہ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس مقدمات تک محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں عبداللہ سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون۔وحدت کالونی میں عارف سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاون میں حمید سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔نشترکالونی میں ارسلان سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹاون میں فراست سے 1لاکھ نقدی اور موبائل فون،شادمان میں قیصر سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ اور ریس کورس سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ ساندہ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔