لاہورمیں نان سٹاپ ڈاکے و چوریاں

گن پوائنٹ پرشہری لاکھوں کی نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم کردیے گئے ،متعدد گاڑیاںاور موٹرسائیکلیں چوری، پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں عقیل سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں اکبر سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں غضنفر سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ستوکتلہ میں ریحان سے1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں عابد سے 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ہنجروال میں منظور سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ سندر وحدت کالونی اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔