حالات سے دلبرداشتہ دوشیزہ کی خودکشی

 21سالہ شیتانے گھریلو ناچاقی پرزہرپی لیا، ہسپتال میں چل بسی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر خاتون نے خودکشی کر لی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا اغاز کردیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سبزاہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ کی رہائشی 21سالہ شیتا نامی خاتون نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر زہریلی شے پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگی اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کاتعلق بلوچ خاندان سے ہے، موت کے  متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔