سعدیہ نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،جنید نامعلوم وجوہات پر پھندے سے جھول گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے دو مختلف علاقوں میں 19سالہ لڑکی سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں صوفیہ آباد کی رہائشی 19 سالہ سعدیہ نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعہ قتل ہے یا خودکشی تحقیقاتی اداروں کی کارروائی جاری ہے۔ دوسرا واقعہ گجر پورہ تندوراں والا چوک میں ہوا جہاں 29 سالہ جنید نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔