سمندری:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری کی خودکشی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے کے رہائشی عبدالرحمن نے گھریلو رنجش اور بے روزگاری سے دل برداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔