حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے پھندا لے لیا

ستوکتلہ کے علاقے کالج روڈ پر 23 سالہ کرن نے خودکشی کرلی ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے کالج روڈ پر 23 سالہ خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت کرن زوجہ محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہیاطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے