منشیات فروش گرفتار ، ہزاروں مالیت کی آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی آئس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد کو دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاگیا۔ملزم رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔