لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 آئس فروش گرفتار کر لئے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزم عظیم پٹھان کو 60 فٹ روڈ نالے کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم صفیر حسین کو بابو صابو چوک کے پاس سے گرفتار کیاملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 100 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے شیراکوٹ پولیس کو شاباش دی آئس نشہ سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔