منشیات فروش رمضان گرفتار ،آئس برآمد،مقدمہ درج

 منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں: ایس پی بلال احمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رمضان کوگرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1540 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزم رمضان شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروشی کرتا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نیچوکی میو ہسپتال پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں