لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مستی گیٹ اور چوکی سگیاں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروش کوگرفتارکرلیاملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 820 گرام آئس برآمد کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیامستی گیٹ پولیس نے منشیات فروش لقمان کے قبضہ سے 520 گرام آئس برآمد کی چوکی سگیاں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم خرم شہزاد کو 340 گرام آئس سمیت گرفتار کیاملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے مستی گیٹ اور سگیاں پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے