منشیات فروش گرفتار،کلو سے زائد آئس برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم شہباز کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 1020 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کو دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ملزم شہباز لاری اڈہ کے گرد و نواح میں منشیات فروشی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او لاری اڈہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔