لوہاری گیٹ:ہزاروں مالیت کی آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو منشیات فروش کوگرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیاملزمان غلام شبیر عرف صابی اور خلیل اندرون سٹی کی تنگ گلیوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نیایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں