لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے مغلپورہ پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر ملزم کو مغلپورہ چوک سے گرفتار کیا ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم عظیم شوکت کے قبضے سے 3 کلو 750 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان کا آنلائن آرڈرز پر منشیات ڈیلیور کرنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کیحوالے کر دیا گیا ایس پی چوہدری اثر علی کے مطابق نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔