ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندہ کر رہے تھے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر 2 ملزمان گرفتار کر کے 2 ہزار پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کرلیں ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نیو انارکلی پولیس نے لیڈیز کپڑوں کی مارکیٹ میں پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی لانے والے دو ملزمان شاکر اور عثمان کو گرفتار کرکے 2 ہزار تیار پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندہ کر رہے تھے اور نیو انارکلی کے لیڈیز بازار میں پتنگوں کی سپلائی پہنچانے آئے تھے۔