گجر پورہ پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی

خفیہ اطلاع پر کارروائی، دوسرے صوبے سے آنے والے ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوسرے صوبے سے آنے والی منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی اور ملزمان اشفاق اور حسن کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق انسپکٹر وقاص بخاری کی قیادت میں ٹیم نے کئی گھنٹوں کی ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان نے آن لائن ذرائع سے منشیات پنجاب کے دیگر شہروں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائن نے گجر پورہ پولیس اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہر کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔