گڑھی شاہو پولیس نے منشیات سپلائی ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام دی پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے دوران چیکنگ گڑھی شاہو چوک نیز پیر قبرستان کے قریب ایک منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ایس ایچ او گڑھی شاہو کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1380 گرام چرس اور 330 گرام آئس برآمد کر لی گئی ملزم اسد نواز عرف گوندی قبرستان کی دیوار کے ساتھ کھڑا منشیات فروخت کر رہا تھا۔گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کیحوالے کر دیا گیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق نوجوان  نسل کی  تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا