ویمن ریس کورس پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے   منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔ دوران چیکنگ چوبرجی چوک کے قریب ایک شراب فروش کوگرفتارکرلیاایس ایچ او فرح مشتاق کے مطابق ملزم ریاض کے قبضہ سے 20 لِٹر شراب کا گیلن برآمد کیا گیاملزم ریاض نامعلوم آٹو رکشہ پر شراب لوڈ کر کے لا رہا تھاگرفتار ملزم ریاض کے خلاف تھانہ ویمن ریس کورس میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ایس پی چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان  نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات  فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا