لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔حاکم چوک کے قریب سے3 رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرکے3 موٹر سائیکل سپیر پارٹ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ریکارڈ کے مطابق ملزمان ستوکتلہ ، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سفارش علی شاہد اور عبداللہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ قیصر گجر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔