گرفتار ملزمان میں اکرم اور ناصر شامل،لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے گرفتار کیا گیادو افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھاملزمان معصوم شہریوں کی چورائی ہوئی موٹر سے واردات کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا گیاگرفتار ملزمان میں اکرم اور ناصر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان مصریشاہ،شاد باغ اور ہنجروال سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیایس پی سٹی بلال احمد نے انچارج چوکی میو ہسپتال عمران اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔