بھاٹی گیٹ،نیو انارکلی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے
ہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیملی پارک میں چھپے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنائی پولیس کے مطابق تین رکنی گینگ کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاتین افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھاملزمان معصوم شہریوں کی موٹر لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے دوران گرفتاری ملزمان کی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت ہوئی ملزمان کے قبضہ سے چوری کی ہوئی 2 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں فیصل، ارسلان اور شہزاد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیاملزمان بھاٹی گیٹ،نیو انارکلی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں،