لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نیخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرکے 4 موٹر سائیکل موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیگینگ کے سرغنہ اللہ رکھا نے چند روز قبل شہری کی موٹر سائیکل چوری کی ملزمان کی گرفتاری اور موٹر سائیکل ملنے پر شہری نے مستی گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیاملزمان گلی محلوں مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھیگرفتار ملزمان میں سرغنہ اللہ رکھااور ساتھی حسن طارق شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی نیمستی گیٹ پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،