چور گینگ سے 6 موٹر سائیکل ، اسلحہ، نقدی، موبائل برآمد

غلام محمد اور راشد  بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر)نیوانارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نیوانارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے غلام محمد اور راشد کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ نقدی اور موبائل برآمد کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاملزمان کی موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی ناکام کوشش ملزمان لاہور کے مختلف مقامات سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے نیو انارکلی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔