گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد الیاس محمد شکیل اور کاشف علی شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئیموٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق صوا آصل روڈ کے قریب سے تین رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیاملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیریکارڈ کے مطابق ملزمان رائیونڈ ،مانگا منڈی اور سندر سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد الیاس محمد شکیل اور کاشف علی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی صدر نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائیونڈ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے