لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا موبائل چوروں کیخلاف ایکشن ہوسٹلز سے شہریوں کی قیمتی اشیاء چوری کرنیوالا ملزم کو گرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو وحدت کالونی سے گرفتار کیا گیا ملزم فلیٹوں،گھروں،ہوسٹلز سے موبائل،دیگر سامان چوری کرکے رفو چکر ہو جاتا تھافوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم الحمد ہوسٹل سے چوری کرکے فرار ہورہا ہیملزم کے قبضہ سے چوری کیا گیاموبائل،گھڑی،اور بلوٹوتھ برآمدکرلیا گیاملزم فہد کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید کارروائی کیلئیتھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا مقصد ہی شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔