ڈاکوئوں نے عدنان، وقار، مظہر، اسلم، نجم سے6لاکھ 30ہزار نقدی ہتھیائی
ٹاؤن شپ، بھاٹی سے گاڑیاں ، اچھرہ، راوی روڈ ، شادمان سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چورڈاکو سرگرم، متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، قیمتی اشیاء ، موٹرسائیکلیں،گاڑیاں لوٹ لیں۔ غازی آباد میں عدنان سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں وقار سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ اسی طرح ساندہ میں مظہر سے 1 لاکھ 25 ہزار، شمالی چھاؤنی میں اسلم سے 1 لاکھ 20 ہزار اور سندر میں نجم سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے سمیت موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاؤن شپ اور بھاٹی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، راوی روڈ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔